Frequently Asked Questions
WHO ARE ELIGIBLE FOR QAUMI SEHAT CARD?
As per NADRA record, all permanent resident families of Islamabad, Azad Jammu & Kashmir, Gilgit-Baltistan and District Tharparkar(Sindh) are eligible for Sehat Sahulat Program /Qaumi Sehat Card.
The permanent resident families of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa are also covered in Provincial Sehat Sahulat Program of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa. Kindly visit https://phimc.punjab.gov.pk for Punjab and https://sehatcardplus.gov.pk/ for Khyber Pakhtunkhwa regarding further details.
قومی صحت کارڈ کے لیے کون اہل ہیں؟
نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ضلع تھرپارکر (سندھ)کے تمام مستقل رہائشی خاندان وفاقی صحت سہولت پروگرام/قومی صحت کارڈ کے اہل ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مستقل رہائشیخاندان اپنے متعلقہ صوبے کے صحت سہولت پروگرام میں شامل ہیں ۔مزید معلومات کے لیے متعلقہ صوبے کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
https://phimc.punjab.gov.pk
https://sehatcardplus.gov.pk
——-
HOW CAN I CHECK MY ELIGIBILITY?
You can check your eligibility in Sehat Sahulat Program by sending 13 digits of your CNIC without dashes to 8500 via SMS. You can also check your eligibility from our website https://www.pmhealthprogram.gov.pk
میں اپنی اہلیت کی جانچ کیسےکر سکتا ہوں؟
صحت سہولت پروگرام میں اپنی اہلیت جاننے کےلیے اپناقومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8500 پر ایس ایم ایس بھیجیں۔
سے بھی اپنی اہلیت معلوم کر سکتے ہیں۔ https://www.pmhealthprogram.gov.pk آپ ہماری ویبسائٹ
CAN I USE MY CNIC AS A QAUMI SEHAT CARD?
Yes, you can use your CNIC as your Qaumi Sehat Card. All inpatient hospital services under Sehat Sahulat Program are linked with CNIC. If a citizen is below the age of 18 years, his/her NADRA Child Registration Certificate (CRC)/B-Form will be used as a Qaumi Sehat Card.
کیا میں اپنے قومی شناختی کارڈ کو بطور قومی صحت کارڈ استعمال کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنے قومی شناختی کارڈ کو قومی صحت کارڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت تمام ہسپتالوں میں علاج کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی ہے۔
اگر کوئی شہری 18 سال سے کم عمر کا ہے تو اس کا نادرا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا ب-فارم بطور قومی صحت کارڈ تصور ہو گا۔
——-
WHO IS COVERED UNDER MY FAMILY IN QAUMI SEHAT CARD?
- Husband, wife/wives, and their unmarried children as per NADRA record. The husband will be the head of the family.
- Divorced male/female and their unmarried children as per NADRA record. The divorced male/female will be the head of the family.
- Widow female and her unmarried children as per NADRA record. The widow female will be the head of the family.
- Unmarried orphans whose parents are marked as deceased in NADRA.
Remember, Head of the Family must add all family members details to his/her NADRA Record. Citizens are requested to keep their NADRA record updated for services under Qaumi Sehat Card and register any change (marriage, divorce, birth, death or change in marital status etc.) timely and correctly in NADRA record.
قومی صحت کارڈ میں کون شامل ہے؟
نادرا کے ریکارڈ کے مطابق میاں ، بیوی/بیویاں اور ان کے غیر شادی شدہ بچے۔ خاندان کاسربراہ میاں ہوگا۔
نادرا کے ریکارڈ کے مطابق طلاق یافتہ عورت / مرد اور ان کے غیر شادی شدہ بچے۔ خاندان کاسربراہ طلاق یافتہ عورت / مرد ہوگا۔
نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بیوہ عورت اور ان کے غیر شادی شدہ بچے۔ خاندان کی سربراہ بیوہ عورت ہوگی ۔
غیر شادی شدہ یتیم بچے جن کے والدین کا نادرا میں وفات کا اندرج ہو۔
یاد رکھیں، خاندان سربراہ کے نادرا ریکارڈ میں خاندان کے تمام افراد کا اندراج لازمی ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ صحت سہولت پروگرام کے تحت ہسپتال سے علاج حاصل کرنےکے لیے اپنا نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں اور اپنے تمام کوائف (شادی،طلاق، پیدائش ، وفات اور ازدواجی حیثیت میں ترمیم وغیرہ) کا نادرا ریکارڈ میں بروقت اور درست اندراج یقینی بنائیں۔
——-
I AM FAMILY HEAD IN QAUMI SEHAT CARD, MY FAMILY MEMBER(S) IS/ARE NOT SHOWING IN QAUMI SEHAT CARD?
Please visit the nearest NADRA Registration Centre to add your missing family member details to your own NADRA record. If your family member(s) are already registered in NADRA and are not appearing in Qaumi Sehat Card, then please ensure that their name and CNIC(s) are present in your own NADRA record.
Example: Ali and Huma are married. At NADRA Registration Center, Ali changed his marital status to Married and only provided his wife’s name to his NADRA record. Huma also changed her marital status to Married and provided only her husband’s name to her NADRA record. Both of them didn’t provide the spouse’s CNICs against their NADRA record. Without CNICs both of them can’t be linked together as husband and wife. For proper link in NADRA family tree, Ali should add his wife’s name and her CNIC to his NADRA record and Huma should also add her husband’s name and his CNIC to her NADRA record.
میں قومی صحت کارڈ بطور سربراہ شامل ہوں، میرے خاندان کے فرد (افراد) کی تفصیلات قومی صحت کارڈ میں شامل نہیں ؟
اگر آپ کے خاندان کے فرد (افراد) کی تفصیلات قومی صحت کارڈ میں موجود نہیں تو براہ کرم اپنے خاندان کے فرد (افراد) کو قومی صحت کارڈ میں رجسٹر کرنے کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پرتشریف لے جائیں۔اگر آپ کے خاندان کے فرد (افراد) نادرا میں پہلے سے رجسٹر ہیں اور قومی صحت کارڈ میں شامل نہیں ہیں تو نادرا رجسٹریشن سینٹرسے اس بات کی تصدیق کر یں کہ آپ کے نادرا ریکارڈ میں خاندان کے تمام افرادکےنام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج ہے۔
مثال: علی اور ہما شادی شدہ ہیں۔ نادرا رجسٹریشن سینٹر میں علی نے اپنی ازدواجی حیثیت میں ترمیم کرا کے شادی شدہ کی اوراپنے نادرا ریکارڈ میں صرف بیوی کے نام کا اندراج کرایا۔ ہما نے بھی اپنی ازدواجی حیثیت میں ترمیم کرا کے شادی شدہ کی اوراپنے نادرا ریکارڈ میں صرف شوہر کے نام کا اندراج کرایا ۔ ان دونوں نے اپنے نادرا ریکارڈ میں شریک حیات کا شناختی کارڈ نمبر فراہم نہیں کیا۔ شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ان دونوں کا ازدواجی کا رشتہ نادرا میں نامکمل ہے ۔ نادرا فیملی ٹری میں میاں بیوی کا ازدواجی رشتہ مکمل کرنے کےلیے علی کو چاہیے کہ وہ بیوی کا نام اور اسکے شناختی کارڈ نمبرکا اندراج اپنے نادرا ریکارڈ میں کرائے اور ہما بھی شوہر کا نام اور اسکے شناختی کارڈ نمبرکا اندراج اپنے نادرا ریکارڈ میں کرائے ۔
——-
I HAVE UPDATED MY FAMILY MEMBER DETAILS IN NADRA, WHAT I SHOULD DO NOW?
Once your family data is updated in NADRA, the family member will be added to your family in Qaumi Sehat Card. After updation in NADRA, if family member is not showing due to some reason, then you can also visit the Qaumi Sehat Card/Health Card counter at our empanelled hospitals for adding family member to your family in Qaumi Sehat Card. Please bring with you the proper documents such as CNICs and B-Form for verification of the family member.
میں نے نادرا میں اپنے خاندان کے فرد (افراد)کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر دی ہیں، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
نادرا میں آپ کے خاندان کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد قومی صحت کارڈ میں آپ کے خاندان کی تفصیلات خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائیں گی۔ نادرامیں خاندان کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود اگرکسی وجہ سے قومی صحت کارڈ میں ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہو تو آپ ہمارے پینل ہسپتال میں قائم کردہ قومی صحت کارڈ/ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر سے خاندان کے فرد (افراد) کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ براہِ کرم اپنے ساتھ ضروری دستاویزات جیسے قومی شناختی کارڈ اور ب-فارم خاندان کے فرد (افراد) کی تصدیق کے لیے ساتھ لائیں۔
——-
VISITING HOSPITAL?
In every empanelled hospital, Sehat Sahulat Program has established a separate Qaumi Sehat Card/Health Card counter with dedicated staff/HFO (Health Facilitation Officer). The staff at the counter will guide you further.
ہسپتال جانا؟
ہر پینل ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام نے ایک علیحدہ قومی صحت کارڈ/ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر قائم کیا ہے۔ کاؤنٹر کا عملہ/(ہیلتھ فیسیلیٹیشن آفیسر) آپ کی مزید رہنمائی کرے گا۔
——-
CAN I CALL THE HOSPITAL TO KNOW ABOUT THE QAUMI SEHAT CARD?
It is preferable to visit the Qaumi Sehat Card/Health Card counter establish at the empanelled hospital as the staff/HFO can provide you with the most updated and accurate information.
کیا میں قومی صحت کارڈ کے بارے میں جاننے کے لیے ہسپتال کو کال کر سکتا ہوں؟
براہ کرم بہترین رہنمائی کے لیےپینل ہسپتال میں قائم کردہ قومی صحت کارڈ/ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر پر جائیں کیونکہ ہمارا عملہ/(ہیلتھ فیسیلیٹیشن آفیسر)آپ کو تازہ ترین اور درست معلومات فراہم کرسکتا ہے۔
——-
WHAT IS COVERED UNDER QAUMI SEHAT CARD?
Indoor/inpatient hospital treatments (subject to standard health insurance exclusions) that require hospital admission are covered. You may visit the Qaumi Sehat Card/Health Card counter at empanelled hospitals for further details of covered diseases at that hospital.
Please note that some specialized hospitals only provide certain treatments on Qaumi Sehat Card.
قومی صحت کارڈ میں کون سے علاج شامل ہیں؟
قومی صحت کارڈ میں وہ علاج شامل ہیں جن کے لیے ہسپتال میں داخلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ علاج جو عمومی طور پرہیلتھ انشورنس میں شامل نہیں ہوتے وہ قومی صحت کارڈ میں شامل نہیں ہیں۔ آپ پینل ہسپتال میں قومی صحت کارڈ پر شامل علاج کی مزید تفصیلات کے لیے قومی صحت کارڈ/ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر یا ہیلپ لائن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ کچھ ہسپتال قومی صحت کارڈ پر صرف مخصوص علاج فراہم کرتے ہیں۔
——-
IS OUTPATIENT DEPARTMENT (OPD) COVERED UNDER QAUMI SEHAT CARD?
The outpatient department (OPD) is not covered under Qaumi Sehat Card.
آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ/شعبہ بیرونی مریضاں قومی صحت کارڈ میں شامل ہے؟
آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ/شعبہ بیرونی مریضاں قومی صحت کارڈ میں شامل نہیں ہے۔
——-
HOW TO AVAIL TREATMENT FROM EMPANELLED HOSPITAL UNDER QAUMI SEHAT CARD?
Please visit the Qaumi Sehat Card/Health Card counter at the empanelled hospital. Our staff/HFO at Qaumi Sehat Card/Health Card counter will facilitate you further. Hospital admission will be covered under Qaumi Sehat Card, only on the advice of the concerned doctor of the empanelled hospital.
قومی صحت کارڈ کے تحت پینل ہسپتال سے علاج کیسے حاصل کیا جائے؟
براہ کرم پینل ہسپتال میں قائم کردہ قومی صحت کارڈ/ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر پر جائیں۔ ہمارا عملہ/(ہیلتھ فیسیلیٹیشن آفیسر) آپ کی مزید رہنمائی کرے گا۔ پینل ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹر کے مشورے پرہی ہسپتال میں داخلے کو قومی صحت کارڈ کے تحت شامل کیا جائے گا۔
——-
ARE LAB TESTS AND OTHER MEDICAL INVESTIGATIONS COVERED?
Lab tests and other medical investigations which lead to hospital admission are covered.
کیا لیب ٹیسٹ اور دیگر طبی تحقیقات قومی صحت کارڈ میں شامل ہیں؟
صرف وہ لیب ٹیسٹ اور دیگر طبی تحقیقات جو ہسپتال میں داخلے کا باعث بنتی ہیں قومی صحت کارڈ میں شامل ہیں۔
——-
I RECEIVED A CALL FROM LANDLINE NUMBERS 0512778500 AND 0512770007 ASKING ABOUT MY HOSPITAL ADMISSION DETAILS.
A few days after the discharge from the hospital, a feedback call is made on the mobile number provided at the time of hospital admission. These calls are always made from two landline numbers 0512778500 and 0512770007. The calling agent will ask questions about the hospital treatment satisfaction and will note down your feedback.
مجھے لینڈ لائن نمبرز 0512778500 اور 0512770007 سے ایک کال موصول ہوئی جس میں میرے ہسپتال میں داخلے کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے چند دن بعد، ہسپتال میں داخلے کے وقت فراہم کردہ موبائل نمبر پر فیڈ بیک کال کی جاتی ہے۔ یہ کالیں ہمیشہ دو لینڈ لائن نمبرز 0512778500 اور 0512770007
سے کی جاتی ہیں۔ کال ایجنٹ ہسپتال کے علاج کے بارے میں آپ کی فیڈ بیک معلوم کرے گا۔
——-
WILL THE CHILD BORN IN A ELIGIBLE FAMILY BE ELIGIBLE AS WELL?
The child born in an eligible family will automatically be eligible only if he/she in born in an empanelled hospital under Qaumi Sehat Card. In case the child is born in a non-empanelled hospital, he/she will be eligible after obtaining Child Registration Certificate (CRC)/B-Form from NADRA.
کیا قومی صحت کارڈ میں اہل خاندان میں پیدا ہونے والا بچہ بھی اہل ہو گا؟
قومی صحت کارڈ میں اہل خاندان میں پیدا ہونے والا بچہ خود بخود صرف اسی صورت میں اہل ہو جائے گا جب اسکی پیدائش قومی صحت کارڈ کے تحت پینل ہسپتال میں ہو۔ اگرکسی بچے کی پیدائش پینل پر موجود ہسپتال میں نہیں ہوئی ہے، تو وہ نادرا سے ب-فارم حاصل کرنے کے بعد اہل ہو گا۔
——-
HOW CAN I REGISTER A COMPLAINT REGARDING QAUMI SEHAT CARD?
You can lodge your complaint to the Sehat Sahulat Program by calling our helpline on 080009009.
میں قومی صحت کارڈکے متعلق شکایت کیسے درج کر سکتا ہوں؟
آپ ہماری ہیلپ لائن 080009009 پر کال کرکے صحت سہولت پروگرام میں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
——-